Return Policy

وارنٹی کلیم یا سامان کی ڈیلوری کے مسائل کے حل کے لیے ان باتوں کا خیال رکھیں

وارنٹی کلیم نمبر : 03124002221 (صبح 11 سے رات 8)

سیل ڈیپارٹمنٹ کا فون نمبر : 03228017104 (صبح 11 سے رات 8)

ای میل :complaint.hallroad@gmail.com

ہم آپ کا آرڈر کیا گیا سامان کسی کورئیر کمپنی سے آپ کو بھجواتے ہیں۔ جس میں بعض اوقات کورئیر کمپنی کے نمائندے کی طرف سے بےاحتیاطی کی وجہ سے آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔  ان مسائل اور ان کا حل درج ذیل ہے۔

1:  جب بھی آپ کو سامان موصول ہو تو پیکنگ کھولنے کی ویڈیو بنا لیں تاکہ آپ سامان میں کمی یا ٹوٹا ہوا سامان ویڈیو میں دکھا سکیں۔ سامان میں کمی یا ٹوٹے ہوئے سامان کے کلیم کے لیے آپ کی ویڈیو کمپنی ثبوت کے طور پر قبول کرے گی۔

2:  کسی بھی پراڈکٹ کو استعمال سے پہلے اس کے استعمال کی تفصیلات کا علم انٹرنیٹ یا کتاب سے حاصل کریں تاکہ غلط استعمال سے پراڈکٹ خراب نہ ہو۔ پہلی بار پراڈکٹ استعمال کی ویڈیو ضرور بنائیں تاکہ کسی مسئلہ کی صورت میں آپ ہمیں ویڈیو کی صورت میں تفصیل دے سکیں۔

3: کمپنی فون پر کسی زبانی کلیم پر(یعنی ثبوت کے بغیر) آپ کو وارنٹی کلیم کی سہولت نہیں دے سکتی۔ اس لیے اوپر دے گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہو۔

4: کسی بھی وجہ سے سامان کی واپسی کی صورت میں کوریئر فیس واپس یا ایڈجسٹ نہیں کی جائے گی۔

5: وارنٹی کلیم کی تمام شرائط پراڈکٹ ڈیلوری کے تین 3 دن کے اندر لاگو ہیں۔ تین دن کے بعد کوئی کلیم قبول نہ ہو گا۔

6: کمپنی وارنٹی کلیم کی شرائط  میں کسی بھی تبدیلی کا حق رکھتی ہے۔

Good to know